نیویارک میں رہتے ہوئے 7 بہن بھائی 14 سال سے اپنے فلیٹ سے باہر نہیں نکلے

ہفتہ 14 فروری 2015 12:24

نیویارک میں رہتے ہوئے 7 بہن بھائی 14 سال سے اپنے فلیٹ سے باہر نہیں نکلے

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء)یہ چھ بھائیوں اور ایک بہن کی عجیب کہانی ہے جو نیویارک کے چھوٹے سے فلیٹ میں 14 سال سے قید ہیں۔ ان کی کہانی ایک ڈاکیومنٹری کا موضوع بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق23 سالہ بھگوان، 22 سالہ گووندا اور اس کا جڑواں بھائی نارائین، 20 سالہ موکوندا، 18 سالہ کرشنا، 17 سالہ جگدیش اور اُن کی بہن وشنو مین ہیٹن کی لوئر سائیڈ میں چار کمروں کے فلیٹ میں رہتے ہیں۔

اس فلیٹ کی صرف ایک چابی ہے جو ان کے باپ آسکرکے پاس رہتی ہے۔ان کی ماں سوزانے پہلے ہپی ہوتی تھی۔

(جاری ہے)

اس فلیٹ میں رہ کر ان بہن بھائیوں نے پانچ ہزار فلمیں دیکھ کر باہر کے دنیا کے بارے میں کافی کچھ جان لیا۔ان کے باپ آسکر کا خیال ہے کہ نیویارک کی فضا اس کے بچوں کو آلودہ کر دے گی۔ 2010 میں ایک دن موقع پا کر یہ بہن بھائی گھر سے باہر نکلے تو ان کی ملاقات ایک فلم میکر سے ہو گئی۔ان کی حالت سے متاثر ہو کر اس فلم میکر نے ان پر ایک ڈاکیومنٹری بنائی ہے ۔ اس ڈاکیومنٹری کا نام دی وولف پیک ہے۔ پچھلے ماہ اوٹاہ میں ہونے والے سونڈانس فلم فیسٹول میں اس ڈاکیومنٹری نے گرینڈ جیوری پرائز جیتا ہے۔ فلم فیسٹول میں چھ بھائیوں اور ان کی ماں نے بھی شرکت کی جبکہ وشنو اس تقریب میں شریک نہ ہو سکی۔