وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو پاک چائنہ راہداری روٹ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہ کرنے اور اس کے نقشہ کو پرانی حیثیت میں عملی جامہ پہنانے کی یقین دہانی کرادی

ہفتہ 14 فروری 2015 16:38

وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو پاک چائنہ راہداری روٹ ..

ڈیرہ اسما عیل خان ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء ) وزیر اعظم نواز شریف نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پاک چائنہ راہداری روٹ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہ کرنے اور اس کے نقشہ کو پرانی حیثیت میں عملی جامہ پہنانے کی یقین دہانی کرادی، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے یہ یقین دہانی پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں آزاد کشمیر میں منعقدہ تقریب کے دوران کرائی گی، مصدقہ زرائع کے مطابق اسلام آباد سے آزاد کشمیر سفر کے دوران مولانا فضل الرحمان نے پاک چائینہ راہداری منصوبہ میں پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کو نظر انداز کرنے کے حوالے سے ہونے والی چہ مگوئیوں پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ پاکستان کی ترقی سے خوفزہ بعض قوتیں لاہور کراچی موٹر وے کے منصوبے کو پاک چائینہ راہدای منصوبے کا حصہ قرار دے کر معاملات کو غلط رنگ دے رہے ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں، لاہور کراچی موٹڑ وے کی تعمیر مسلم لیگی حکومت کا ایک دیرینہ مشن تھا جس کو مکمل کیا جائے گا جبکہ پاک چائینہ راہداری منصوبہ ملکی ترقی کے حوالے سے کئی گنا زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور یہ منصوبہ پرانے نقشہ کے مطابق ہی مکمل کیا جا ئے گا، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم سے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے جنوبی اضلاع، پنجاب اور بلوچستان کے پسماندہ اضلاع سے منسلک راہداری منصوبہ کے مذکورہ حصہ پر فوری کام کا آغاز کیا جائے تاکہ ان اضلاع کے عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو،کیو نکہ اس روٹ کی تکمیل سے ایک ہزار کلومیٹر کا نہ صرف فاصلہ کم ہوگا بلکہ ماضی کے پسماندہ اضلاع بھی ترقی کریں گے اور پاکستان کی اقتصادی خوشحالی میں مذید اضافہ ہوگا جس پر وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کو مذکورہ روٹ پر جلد کام کے آغاز کی یقین دہانی کرائی ہے، زرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ایک کمیٹی برادر ہمسائیہ ملک چین کے حکام کے ساتھ بھی اس ضمن میں رابطہ کرچکی ہے اور چینی حکومت سے مذکورہ روٹ پر جلد کام کے آغاز کے لیئے پاکستانی حکام پر دباؤ بڑھانے کی بھی کوششیں کی جا رہی ہیں، جمعیت علمائے اسلام کے زرائع کے مطابق اس ضمن میں وزیر اعظم کی جانب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و پلاننگ کمشن احسن اقبال نے بھی مولانا فضل الرحمان اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی سے ملاقات کی تاہم اس ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے خدشات برقرار رہے اور انہوں نے اپنے سابقہ موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اس روٹ پر تعمیراتی کام کا آغاز کرے تب ہی ہمیں اطمینان ہوگا بصورت دیگر حکومتی زبانی تسلیاں اس اہم قومی مسئلے پر ہمارے نزدیک ناکافی ہیں

متعلقہ عنوان :