اختلاف ہمیشہ دلیل کے ساتھ کیا گولی اور گالی ہمارا شعار نہیں،سکندرشاہ

ہفتہ 14 فروری 2015 17:21

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء) ملک میں جاری دہشت گردی اور پشاور میں بم دھماکے کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہے ہیں پشاور دھماکہ فرقہ واریت پھیلانے کی مذموم سازش ہے اسے ناکام بنانا ہوگا دہشت گرد دہشت گرد ہوتا ہے اس کا کوئی فرقہ یا مذہب نہیں ہوتادہشت گردی کو کسی مسلک سے جوڑنا بددیانتی ہے دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں ہمارا میڈیا ٹرائل کیا گیا الزامات لگانے والے باز نہ آئے تو عدالتوں سے رجوع کریں گے ہزاروں لاشیں اٹھا کر بھی ہمیشہ امن کا درس دیا ہے دہشت گردی کے مخالف ہیں پاکستان کی محبت ہمارے پیروں کی زنجیر ہے انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے امن پسندی کے بدلے لاشوں اور الزامات کا تحفہ دیا جارہا ہے ہمیں دہشتگردی کا حامی سمجھنا بھی ناانصافی ہے جس سے بھی اختلاف کیا ہمیشہ دلیل کے ساتھ کیا گولی اور گالی ہمارا شعار نہیں دہشت گردی کے الزامات سر جھکا کر سنتے رہے اور ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کرتے رہے لیکن اب دہشت گردی کی مذمت کے ساتھ ساتھ الزامات لگانے والوں کے خلاف عدالتوں سے رجوع کرنے کا سوچ رہے ہیں ریاست ہمارے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی تلافی کرے ہم پر لگنے والے دہشت گردی کے الزامات کا چیف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹس لیں دہشت گردی کا الزام ثابت ہوجائے تو ہر سزا بھگتنے کو تیار ہیں بغیر کسی ثبوت کے الزامات کاسلسلہ ترک کیا جائے ۔