آپریشن ضرب عضب چارو ں صوبوں میں بلاتفریق شروع کیا جائے،مفتی محمد ابراہیم قادری

ہفتہ 14 فروری 2015 18:28

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ممتاز عالم دین مفتی محمد ابراہیم قادری نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب چارو ں صوبوں میں بلاتفریق شروع کیا جائے ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف پاک افواج کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف اپنا کردار ادا کرے شیخ عبدالقادر جیلانی نے اپنے دور میں اصلاح معاشرہ کے لئے جو کردار ادا کیا اس کی مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اصلاح المسلمین سکھر کے زیر اہتمام جامع مصطفائی مسجد پرانا سکھر میں عظیم الشان شان اولیاء کانفرنس بسلسلہ گیارہویں شریف کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا مفتی محمد ابراہیم قادری نے مزید کہا ہے کہ غوث اعظم نے ایسا روحانی ماحول تشکیل دیا جس سے ماحول میں پاگیزگی پیدا ہوئی جو رحمت الہی کو متوجہ کرنے کا باعث بنی اولیاء کی تعلیمات ہر دور , ہر قوم اور ہر خطے کے لئے ہدایت و روہنمائی اور کامیابیوں کا زریعہ ہیں اولیاء اللہ کے قائم کردہ سلاسل طریقت انسانوں کے لئے تزکیہ نفنس اور اعلیٰ اوصاف کے ادارے ہیں تربیت بندے کا ذہن بناتی ہے اس تربیت سے بندے کی کردار سازی ہوتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ تبلیغ اسلام کے میدان میں خانقاہی نظام بہت زیادہ کامیابی حاصل ہوئی خانقاہی نظام سے مراد اولیاء کرام اور مشائخ عظام کے وہ تعلیمی , تبلیغی اور تربیتی مراکز ہیں جماعت اصلاح المسلمین کا تبلیغی اور اصلاح معاشرے کے لئے بہترین انداز میں کام کررہی ہے شان اولیاء کانفرنس سے جماعت اصلاح المسلمین کے صوبائی پریس ترجمان ڈاکٹر سعید احمد اعوان طاہری , خلیفہ خلیل احمد طاہری , خلیفہ عبید اللہ طاہری , مولانا مقصود احمد طاہری , کامران طاہری نے بھی خطاب کیا کانفرنس میں جے یو پی کے مشرف محمود قادری , سنی تحریک کے حافظ محبوب علی سہتو , پی ایس ٹی کے مولانا رضوان قادری , مولانا سلیمان نقشبندی , رضوان قادری , علی گوہر معصومی , شکیل صدیقی , مفتی پیر بخش باروی , محمود علی میمن طاہری , مدثر ہاشمی , اصلاح الدین شیخ , صبغت اللہ طاہری , رضوان مصطفی ٰ طاہری , نجیب اللہ طاہری , آصف طاہری , عامر طاہری دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :