پاکستانی حکومت مذہبی اقلیتوں کے تحفظ میں اضافہ ،کرے، مذہب کی بناء پر معصوم لوگوں ا پر سلسلہ وار حملے پریشان کن ہیں، پاکستان امامیہ مسجد اور شکار پور حملوں کے مجرموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا مذمتی بیان میں مطالبہ

ہفتہ 14 فروری 2015 21:18

پاکستانی حکومت مذہبی اقلیتوں کے تحفظ میں اضافہ ،کرے، مذہب کی بناء پر ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے جامع مسجد امامیہ پر دہشتگرد حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت پر زور دیاہے کہ وہ مذہبی اور قومی اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق اقدامات دگنے کرے، مذہب کی بناء پر معصوم لوگوں اور ان کی عبادت گاہوں پر سلسلہ وار حملے پریشان کن ہیں،پاکستان امامیہ مسجد اور شکار پور حملوں کے مجرموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنر ل کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں پشاور کی مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا کہ ہم پاکستان میں مذہب کی بناء پر معصوم لوگوں اور ان کی عبادت گاہوں پر سلسلہ وار حملوں سے پریشان ہیں۔ ایسے جرائم کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔بان کی مون نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد مجرموں کو سزا دے، مذہبی اور قومی اقلیتوں کی سلامتی سے متعلق اقدامات میں اضافہ کرے اور انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں جاری رکھے۔اعلامئے میں شکار پورخودکش دھماکے کی بھی یاددہانی کرائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :