پشاور،آئیڈیاوژن ایڈوٹائزمنٹ اینڈ پروڈکشن نے کرکٹ ورلڈ کپ 2015کیلئے پشتو کی خصوصی گیت تیار کرلیا

آج پشتو نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر کیا جائیگا

ہفتہ 14 فروری 2015 23:02

پشاور،آئیڈیاوژن ایڈوٹائزمنٹ اینڈ پروڈکشن نے کرکٹ ورلڈ کپ 2015کیلئے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) آئیڈیاوژن ایڈوٹائزمنٹ اینڈ پروڈکشن نے کرکٹ ورلڈ کپ 2015کیلئے پشتو کی خصوصی گیت تیار کی اہے جس کو آج بروز اتوار پشتو نجی ٹی وی چینل سیآن ائیر کیا جائیگا۔میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے آئیڈیا وژن پروڈکشن کے مینجنگ ڈائریکٹر اجمل شاہ یوسفزئی نے بتایا کہ جاری کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ملک بھر کے نامور گلوکاروں نے مختلف زبانوں میں گانے ریکارڈ کئے گئے ہیں جو کہ ملکی نجی ٹی وی چینل پر چل رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے پختون قوم اورخاص کر بیرون ممالک مقیم پختونوں جو کہ کرکٹ کے شوقین ہے کیلئے پشتو زبان کی ایک خصوصی گیت تیار کی ہے ۔ جو کہ آج بروز اتوار پاکستان اور انڈیا میچ کے موقع پر مختلف پشتو نجی ٹی وی چینل سے اَ ن ائیر کیا جائیگا ۔ گیت کی موسیقی ماسٹر علی حید ر نے دی جبکہ اریجمنٹ یمی خان اور شاعری الفت کی ہے۔ اس گانے کو معروف ریڈیو کمپیئر علی یوسفزئی نے گایا ہے جو کہ ایک نیا تجربہ ہے ۔ اس گیت پر معروف موسیقار ماسٹر علی حید ر نے بے حد محنت کرتے ہوئے چار دن میں مکمل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس گیت کو نجی ٹی وی چینل کے علاوہ خیبر پختونخوا کے مختلف ایف ایم ریڈ یو سے بھی نشر ہو گا ۔جو کہ کرکٹ شائقین اور خاص کر پختون قوم کیلئے کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔