پاک بھارت ٹاکرا،پاکستان کیخلاف بھارت کی بیٹنگ جاری،42اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 235رنز بنا لیے

اتوار 15 فروری 2015 11:38

پاک بھارت ٹاکرا،پاکستان کیخلاف بھارت کی بیٹنگ جاری،42اوورز میں دو وکٹوں ..

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15فروری۔2015ء) ورلڈ کپ 2015ء کے پہلے معرکے میں بھی حسب معمول بھارت ایک مرتبہ پھر ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کر دیا ہے اور42 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 235رنز بنا لیے ہیں ۔بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شیکھر دھون نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن روہت شرما 15رنز بنانے میں ہی کامیاب ہو سکے اور سہیل خان کی گیند کا نشانہ بنے ,شیکھر دھون نے اچھی بلے بازی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 73سکور بنائے لیکن حارث سہیل کی بال پر رن آﺅٹ ہو کر پولین واپس لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

کوہلی 99اور رائنے 43سکور کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ ایلڈیلیڈ میں شروع ہونیوالے پاک بھارت ٹاکرے کا ٹاس جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے کہاکہ اس سے بڑا کوئی اور میچ نہیں ہوسکتا، ورلڈکپ کے دفاع کی کوشش کریں گے۔پاکستانی کپتان مصباح الحق کاکہناتھاکہ وکٹ بیٹنگ کیلئے شاندار ہے ، ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرے ،پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف میچ کے لیے تیار ہے ، سرفرازاحمد کی جگہ یونس خان اننگز کا آغاز کریں گے اوراحمد شہزاد ساتھ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :