دعا ہے کہ قومی ٹیم بھارت کیخلاف میچ میں کامیابی حاصل کرے :آئی ایس پی آر

اتوار 15 فروری 2015 11:38

دعا ہے کہ قومی ٹیم بھارت کیخلاف میچ میں کامیابی حاصل کرے :آئی ایس پی ..

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15فروری۔2015ء) ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عاصم باجوہ نے کہاہے کہ قوم کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے ،کھلاڑی کھل کر کھیلیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم کی جیت کے لیے دعا ہے کہ میدان میں پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم کرے اور قوم شاندار پرفارمنس کے لیے ٹیم کے ساتھ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت ہے اور دونوں ٹیموں کا مورال بلند ہے ۔

متعلقہ عنوان :