راولپنڈی ، فائرنگ سے اہلسنت و الجماعت کے ترجمان جاں بحق ، ساتھی شدید زخمی

راولپنڈی اور اسلام آباد میں سکیورٹی مزید ہائی الرٹ کر دی گئی ، وزیر داخلہ نے رپورٹ طلب کرلی

اتوار 15 فروری 2015 13:21

راولپنڈی ، فائرنگ سے اہلسنت و الجماعت کے ترجمان جاں بحق ، ساتھی شدید ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) راولپنڈی میں فائرنگ سے اہلسنت و الجماعت کے ترجمان جاں بحق اور ساتھی شدید زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد میں سکیورٹی مزید ہائی الرٹ کر دی گئی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اتوار کو اہلسنت و الجماعت کے ترجمان مظہر صدیقی پر تھانہ گولڑہ کی حدود میں پیر ودہائی موڑ کے قریب فائرنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکار نے بتایا کہ اہل سنت والجماعت کے ترجمان حملے میں موقع پر جاں بحق اور ساتھی زخمی ہوگئے جنہیں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے بتایا کہ مولانا مظہر صدیقی پر حملے کا خطرہ تھا اور انھیں بتایا گیا تھا کہ گھر سے نکلنے سے پہلے مقامی پولیس کو آگاہ کریں تاہم بظاہر ایسا لگتا ہے کہ انھوں نے انتظامیہ کو اس سے آگاہ نہیں کیا واقعہ کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ وفاقی وزیر داخلہ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے -

متعلقہ عنوان :