ورلڈ کپ 2015ء :جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 62سے مات دیدی

اتوار 15 فروری 2015 13:57

ورلڈ کپ 2015ء :جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 62سے مات دیدی
ہیملٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15۔فروری 2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے تیسرے میچ میں جنو بی افریقہ نے زمبابوے کو 62رنز سے شکست دیدی ہے ۔ سیڈن پارک ، ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ایک موقع پر 83کے مجموعی سکور پر 4پروٹیز بلے باز پوویلین واپس بھیج کر اپنے فیصلے کو درست ثابت کیا تاہم ڈیوڈ ملر اور جین پا ل ڈومنی نے 5ویں وکٹ کی شراکت میں 256رنز کی ناقابل شکست ریکارڈ پارٹنر شپ کے ذریعے زمبابوے کے ارمان ٹھنڈے کر دیئے ۔

(جاری ہے)

ملر نے 92گیندوں پر 7چوکوں اور 9چھکوں کی مدد سے 138ناٹ آؤٹ اور ڈومنی نے 100گیندوں پر 9چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 115ناقابل شکست رنز بنائے اور جنوبی افریقہ نے مقررہ 50اوورز میں 4وکٹوں کے نقصا ن پر 339رنز کا سکور کھڑا کیا ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے پنینگارا ، چھتارا،چھگمبرا اور کامنگوزی نے 1،1وکٹ حاصل کی۔ 340رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 48.2اوورز میں 277رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ مساکادزا 80، چبھابھا 64اور ٹیلر 40رنزکے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔جنو بی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر نے 3جبکہ فلینڈ اور مورکل نے 2،2اور سٹین اور ڈومنی نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ ڈیوڈ ملر کی انکی شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :