او جی ڈی سی ایل سنجھورو آئل فیلڈ کے 26برطرف ملازمین کی ہڑتال جاری

اتوار 15 فروری 2015 14:42

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) او جی ڈی سی ایل سنجھورو آئل فیلڈ کے 26برطرف ملازمین کی جانب سے اپنی بحالی کے لیے چٹے روز بھی سنجھورو آئل فیلڈ کے مین گیٹ کے سامنے بھوک ہڑتال جاری ہے بھوک ہڑتال پر بیٹھے منور علی وسان،منصور لغاری،رمضان چاکرانی،ہاشم ہنگھورو،محبوب علی و دیگر نے کہا کہ 26ملازمین کے بحال ہونے تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی اگر ہمارے مطالبات منظور نہیں کیے گئے اور تمام برطرف کیے گئے ملازمین کو بحال نہ کیا گیا تو سنجھورو آئل فیلڈ کے مین گیٹ کو بند کردیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی بھوک ہڑتال پر بیٹھے آج ایک اور ملازم یاسین وسان کی بگڑگئی جسے سول ہسپتال سانگھڑ داخل کیا گیا سول ہسپتال سانگھڑ میں اب تک تین ملازمین کو لایا گیا ہے۔