ورلڈ کپ 2015ء : سہیل خان نے اپنا انتخاب درست ثابت کر دیا

اتوار 15 فروری 2015 14:49

ورلڈ کپ 2015ء : سہیل خان نے اپنا انتخاب درست ثابت کر دیا

ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15۔فروری 2015ء )ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر سہیل خان نے اپنا انتخاب درست ثابت کر دیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو کھیلے گئے میچ میں ایڈیلیڈ کے مقام پر بھارت کے خلاف اپنا پہلا ورلڈ کپ میچ کھیلنے والے سہیل خان نے بھارت کے 5کھلاڑی پوویلین واپس بھیج کر اپنے انتخاب کے بارے میں اٹھنے والے سوالات کا جواب دیدیا ۔ انہوں نے 10اوورز میں 55رنز دیکر 5کھلاڑی پوویلین واپس بھیج کر بھارت کے خلاف 5وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی باؤلر ہونیکا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔ ان سے قبل 2011ء میں وہاب ریاض نے موہالی میں 46رنز دیکر 5بھارتی کھلاڑیوں کی وکٹیں اکھاڑی تھیں ۔اب تک کوئی بھارتی باؤلر پاکستان کے خلاف 5وکٹیں حاصل نہیں کر سکا ہے ۔