پہلا آل فیصل آباد 7سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ ‘ فائنل مدینہ ٹاؤن فٹ بال کلب نے ینگ سٹار یونیورسٹی کلب کو شکست دیکر 2-1 سے جیت لیا

أ

اتوار 15 فروری 2015 15:32

پہلا آل فیصل آباد 7سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ ‘ فائنل مدینہ ٹاؤن فٹ بال کلب ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) پہلا آل فیصل آباد 7سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ غلام محمد آباد کی یونین کونسل 279 ‘ چوہدری رحمت علی پارک میں ہوا۔ ٹورنامنٹ میں فیصل آباد کی 16بہترین ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ مدینہ ٹاؤن فٹ بال کلب اور ینگ سٹار یونیورسٹی کلب کے مابین ہوا‘ دونوں ٹیموں میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا اور ینگ سٹار یونیورسٹی کلب نے یہ فائنل میج 2-1 سے جیت لیا۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے رہنما و سابق نائب ناظم عاطف کسانہ تھے۔ جبکہ ڈاکٹر میاں طارق‘ قبال وزیر‘ حاجی ادریس انصاری‘ ملک شہباز فوجی‘ رانا وسیم‘ رانا پرویز‘ غلام مرتضی سومی‘ حافظ سرفراز‘ ملک بائی سعید مہمان اعزاز تھے۔ فائنل میچ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے رہنما و سابق نائب ناظم عاطف کسانہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں آباد کرنے کیلئے بھی کوشاں ہے اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ یوتھ فیسٹیول پروگرام بھی کرائے گئے جس میں کھلاڑیوں کو اپنے جوہر دکھانے کے بھرپور مواقع ملے۔

(جاری ہے)

عاطف کسانہ نے کہا کہ کھیلیں منفی سرگرمیوں اور بے راہ روی سے بچنے کا موثر ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ مثبت سرگرمیوں میں اپنا وقت صرف کرتی ہیں یقینا وہ فی زمانہ بہت سی برائیوں سے بچ جاتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کر کے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی ضرور حصہ لیں اس سے آپ کی ذہنی نشوونما ہو گی اور آپ زندگی کے ہر میدان میں کامیاب و کامران ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم کلیم شہید پارک میں کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور عنقریب وہاں پر بھی بہت بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :