ناقص ایمپائرنگ، عمراکمل کے آؤٹ کو کمنٹیٹرز نے بھی مشکوک قراردیدیا

اتوار 15 فروری 2015 16:09

ناقص ایمپائرنگ، عمراکمل کے آؤٹ کو کمنٹیٹرز نے بھی مشکوک قراردیدیا

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15فروری۔2015ء) حسب معمول پاک بھارت میچ میں بھی ناقص ایمپائرنگ کاسلسلہ جاری ہے اور عمراکمل کو آﺅٹ دیئے جانے پرکمنٹیٹر بھی چپ نہ رہ سکے اور معاملے کو مشکوک قراردیدیا جبکہ سرفراز نواز نے کہاکہ عمراکمل کے آؤٹ کا فیصلہ باہر سے آیاہے۔

(جاری ہے)

ایمپائر کی طرف سے جدیجہ کی بال پر دھونی کے ہاتھوں عمراکمل کو کیچ آﺅٹ دیئے جانے پر کمنٹیٹرز کاکہناتھاکہ گیند واضح طورپر عمراکمل کے بلے پر نہیں لگا، ایمپائر کو شک کا فائدہ دیناچاہیے تھا لیکن اُنہوں نے نہیں دیا، شاید ایمپائر نے غلطی کی ہے ۔

دوسری طرف پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کاشکار ہوگئی ہے اور مصباح الحق و آفریدی کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری آپڑی ہے ۔ شعیب اختر کاکہناتھاکہ جبن سنیسکومیٹر سے آواز نہیں آئی تو ایمپائر نے کیسے آﺅٹ دیدیا؟ پاکستان کو عمراکمل کے آﺅٹ ہونے پراحتجاج کرناچاہیے ، احمد شہزاد کو بھی چاہیے تھا کہ وہ آرام سے کھیلتے ۔ رمیز راجہ نے کہاہے کہ ایمپائر وں سے بھی غلطیاں ہوجاتی ہیں ، اُنہیں آئوٹ نہیں دیناچاہیے تھا۔