Live Updates

عمران خان کی یونس خان سے اوپننگ نہ کرانے کی ہدایت درست ثابت ہوئی

اتوار 15 فروری 2015 16:31

عمران خان کی یونس خان سے اوپننگ نہ کرانے کی ہدایت درست ثابت ہوئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے یونس خان کو پاک بھارت میچ میں اوپننگ نہ کرانے اور ویرات کوہلی کو میچ میں خطرناک قرار دینے کی پیشینگوئی درست ثابت ہوئی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نجی ٹی وی چینل پر گذشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یونس خان کو اپننگ بیٹسمین کے طور پر نہ بھیجا جائے بلکہ اسے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے بھیجا جائے جو درست ثابت ہوا اور یونس خان بطور اوپننگ بیٹسمین ناکام رہے جبکہ ویرات کوہلی نے پاکستان کیخلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نہ صرف بھارتی ٹیم کو دباؤ سے نکالا بلکہ پاکستان کیخلاف سنچری بھی بنائی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :