گھوٹکی: سکول کے باہر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے سکول ٹیچر جاں بحق

پیر 16 فروری 2015 11:03

گھوٹکی: سکول کے باہر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے سکول ٹیچر جاں بحق

گھوٹکی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 فروری 2015 ء) :گھوٹکی میں واقع ایک نجی سکول کے باہر موٹر سائکل پر سوار تین نا معلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک سکول ٹیچر جاں بحق ہو گیا. جاں بحق ہونے والے ٹیچر کا نام رشید اللہ تعظیم بتایا جاتا ہے.

(جاری ہے)

فائرنگ کے اس واقعے کے بعد علاقے میں خو ف و ہراس پھیل گیا ہے تاہم سکول کو بند کر دیا گیا ہے. پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سکول ٹیچر کی میت کو اسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ابھی تک مجرموں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا.

متعلقہ عنوان :