کیمبرج جانے والا پارسل 12000 میل دور کہاں پہنچا؟

پیر 16 فروری 2015 11:18

کیمبرج جانے والا پارسل 12000 میل دور کہاں پہنچا؟

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری 2015ء)کرسمس کے موقع پر پیرس سے کیمبرج بھیجا جانے والا پارسل کمبوڈیا پہنچ گیا جو 50 دن بعد واپس کیمبرج پہنچایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس سے کیمبرج کی ایک فیملی کے لیے ایک پارسل بھیجا گیا۔ پتے پر کیمبرج (Cambridge)کے الفاظ کی بجائے Cambodgeلکھ دیا گیا۔ فرانسیسی زبان میں اس کا مطلب Cambodia ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

پتہ لکھنے والے نے سپیلنگ غلط لکھے اور کورئیر کمپنی نے الفاظ کا ترجمہ انگریزی میں کردیا جس کی وجہ سے فرانس سے یہ پارسل کیمبرج کی بجائے کمبوڈیا پہنچ گیا۔

اس کے بعد اس پر غلط پتے کا ٹیگ لگا کر واپس کیمبرج بھیجا گیا۔ اس دوران اس پارسل نے 12000 میل سے زیادہ کا سفر طے کیا اور کئی ملکوں کی سیر کرتا ہوں اپنی منزل مقصود تک پہنچا۔پارسل بھیجنے والی کمپنی کو اس غلطی کی وجہ سے 120 پاؤنڈ کے اخراجات برداشت کر نےپڑے ہیں۔ اس پارسل میں تین بچوں کے لیے کتابیں تھی جو 50 دن بعد وہ اپنی کتابیں پا کر از حد خوش تھے۔