دپیکا پڈوکون کی 3 فلمیں تماشا، پیکو اور باجی راؤ مستانی رواں سال سینما گھروں کی زینت بنیں گی

پیر 16 فروری 2015 11:30

دپیکا پڈوکون کی 3 فلمیں تماشا، پیکو اور باجی راؤ مستانی رواں سال سینما ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء)بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی 3 بڑی نئی فلمیں تماشا، پیکو اور باجی راؤ مستانی رواں سال سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے فلم پیکو کی عکسبندی مکمل کر لی، تماشا اور باجی راؤ مستانی کی عکسبندی ابھی باقی ہے جس کیلئے اداکارہ کو مستعدی سے ان کی عکسبندی مکمل کرنا ہو گی۔ دپیکا فلم تماشا ک اگلے شیڈول کی عکسبندی جلد ہی دہلی میں شروع کرنے والی ہیں جس میں وہ تقریباً ایک ماہ مصروف ہوں گی۔ اداکارہ باجی راؤ مستانی کی عکسبندی کیلئے بھی خصوصی طور پر تیاری کر رہی ہیں۔