برلن فلم فیسٹول میں سنڈریلا کا جادو چھا گیا

پیر 16 فروری 2015 11:30

برلن فلم فیسٹول میں سنڈریلا کا جادو چھا گیا

برلن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) جرمنی میں جاری برلن فلم فیسٹول میں سنڈریلا کا جادو چھا گیا۔ ہالی وڈ کی نئی فلم سنڈریلا کے ورلڈ پرئمیر نے فیسٹول کو چار چاند لگا دیئے۔

(جاری ہے)

کہانیوں سے نکل کر سنڈریلا برلن پہنچ گئی، سنڈریلا کی دھماکے دار انٹری نیسب کو حیران کیا، فینٹسی فلم سنڈریلا کے ورلڈ پرئمیر نے برلن فیسٹول کو چار چاند لگا دئیے۔فلم کی کہانی ایلا نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کی ماں اور سوتیلی بہنیں اس پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیتی ہیں۔ اچانک اس کی ملاقات ہوتی ہے مہربان پری سے جو ایلا کی دنیا بدل دیتی ہے، ڈرامہ اور فینٹسی سے بھرپور فلم تیرہ مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی ۔

متعلقہ عنوان :