سکھر: عابد علی شیر نے گرڈ سٹیشن کا افتتاح کر دیا

پیر 16 فروری 2015 11:53

سکھر:(اردو پوائنٹ تازہ ترہن اخبار. 16 فروری 2015 ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد علی شیر نے سکھر میں ایک سو بتیس کے وی گرڈ سٹیشن کا افتتاح کیا. اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو ملک میں بجلی کا بحران دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اس بار گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کم ہو گی.

(جاری ہے)

گرڈ سٹیشن کے بارے میں بتاتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ اس گرڈ سٹیشن پر انتالیس کروڑ روپے لاگت آئی ہے اور اس سے بیس ہزار افراد کو فائدہ ہو گا. کے الیکٹرک کے بارے میں بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے بتایا کہ کے الیکٹرک سے سو ارب روپے کے قریب وصولیاں کرنا باقی ہیں، کے الیکٹرک سے معاہدہ اب پرانی نہیں بلکہ نئی شرائط پر ہو گا.