یووراج سنگھ لگاتار دوسرے سال مہنگے ترین آئی پی ایل کھلاڑی بن گئے

پیر 16 فروری 2015 11:53

یووراج سنگھ لگاتار دوسرے سال مہنگے ترین آئی پی ایل کھلاڑی بن گئے

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16۔فروری 2015ء ) انڈین پریمیئر لیگ کے 8ویں ایڈیشن کی نیلامی میں بھارتی آل راؤنڈ یووراج سنگھ کی خدمات لگاتار دوسرے سال مہنگے ترین کھلاڑی ثابت ہوئے ہیں ۔8اپریل سے شروع ہونیوالی انڈین پریمیئر لیگ کے لیے نیلامی کے دوران دہلی ڈیئر ڈیولز نے بھارتی آل راؤنڈ یووراج سنگھ کی خدمات 16کروڑ روپے کے عوض حاصل کر لی ہیں ، اس قبل گزشتہ سال رائل چیلنجرز بنگلور نے انکے لیے 14کروڑ روپے ادا کیے تھے۔

آئی پی ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے جاری نیلامی میں 344کھلاڑیوں کی قسمت کا فیصلہ ہو رہا ہے اور اسکے پہلے مرحلے میں دہلی ڈیئر ڈیولز نے یووراج کے علاوہ سری لنکن آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کو 7.5کروڑ اور لیگ سپنر امیت مشرا کو 3.20کروڑ میں خریدا ہے ۔ گزشتہ برس 12.5کروڑ میں دہلی کی ٹیم کا حصہ رہنے والے دنیش کارتھک کے لیے بنگلور نے 10.5کروڑ کی کامیاب بولی لگائی ہے ۔

(جاری ہے)

سن رائزرز حید ر آباد نے اب تک کیون پیٹرسن کو 2کروڑ ، این مورگن کو 1.5کروڑ اور کیوی بلے باز ولیمسن کو 60لاکھ روپے میں خریدا ہے ۔ آسٹریلیو ی اوپنر ایرن فنچ کے لیے ممبئی انڈینز نے 3.20کروڑ روپے کی کامیاب بولی لگائی ہے ۔ جنوبی افریقی اوپنر ہاشم آملا ، سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے اور سنگاکار ا کی خدمات ابھی تک فروخت نہیں ہو پائیں ہیں ۔ نیلامی سے پہلے ہی فرنچائز ٹیموں نے گزشتہ برس کی ٹیمو ں میں شامل 122کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے ،ان میں 78بھارتی اور 44غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں ۔ یادرہے کہ اس سال ہر فرنچائز کو خریداری کے لیے 63کروڑ روپے خرچ کر نے کی اجازت ہے جو گزشتہ سال سے 5فیصد زیاد ہ رقم ہے ۔

یووراج سنگھ لگاتار دوسرے سال مہنگے ترین آئی پی ایل کھلاڑی بن گئے

متعلقہ عنوان :