جرمنی ‘سالانہ پریڈ اسلامی شدت پسندوں کے حملے کے خطرے کے باعث منسوخ کردی گئی

پیر 16 فروری 2015 12:57

جرمنی ‘سالانہ پریڈ اسلامی شدت پسندوں کے حملے کے خطرے کے باعث منسوخ ..

برلن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) جرمنی کے شمالی شہر براوٴن شویگ میں سالانہ کارنیوال پریڈ اسلامی شدت پسندوں کے حملے کے خطرے کے پیشِ نظر مختصر نوٹس پر منسوخ کر دی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی اداروں کو مسلمان شدت پسندوں کی جانب سے پریڈ پر حملہ کرنے کی تیاری کی اطلاعات ملی تھیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ پریڈ میں شرکت نہ کریں یہ پریڈ ملک بھر میں مشہور ہے اور پریڈ کے شروع ہونے سے صرف 90 منٹ پہلے منسوخ کیا گیا۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ بہت سے لوگ پریڈ میں شرکت کیلئے ٹرین سٹیشن پر پہلے ہی پہنچ چکے تھے جنھیں ہم نے واپس بھیج دیا کیونکہ ہم کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔ مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے میئر نے کہاکہ یہ ہمارے شہر کے لیے ایک اداس دن ہے پر سکیورٹی خطرات کی وجہ سے ہمارے پاس اور کوئی چارہ نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :