بھارتی پولیس نے ممبئی حملوں کے انتہائی مطلوب ملزم اور داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھی کو گوا سے گرفتار کرلیا

پیر 16 فروری 2015 14:05

بھارتی پولیس نے ممبئی حملوں کے انتہائی مطلوب ملزم اور داؤد ابراہیم ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) بھارتی پولیس نے ممبئی حملوں کے ایک اور انتہائی مطلوب ملزم اور داؤد ابراہیم کے قریب ساتھی شام کشور گاریکایاتی کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس سپرنٹنڈنٹ کارتھک کاشیاب نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گوا کےٰ شمالی قصبہ پنجالی سے داؤد کے قریبی ساتھی اور ممبئی حملوں کے انتہائی مطلوب ملزم شام کشور کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاری انٹلی جنس معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہے

متعلقہ عنوان :