ورلڈکپ کے ابتدائی 5 میچز میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیموں نے 300سے زائد رنز سکور کئے

پیر 16 فروری 2015 14:50

ورلڈکپ کے ابتدائی 5 میچز میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیموں نے 300سے زائد ..

نیلسن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) ورلڈکپ کے ابتدائی 5 میچز میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیموں نے 300سے زائد رنز سکور کئے۔ افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈنے سری لنکا کیخلاف کرائسٹ چرچ میں 6وکٹوں کے نقصان پر331 رنز بنائے۔ دوسرے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے انگلینڈکیخلاف میلبورن میں9وکٹوں کے نقصان پر 242رنزبنائے۔

(جاری ہے)

میگاایونٹ کے دوسرے روزبھی دونوں میچز میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیموں نے تین سو یا اس سے زائد رنزبنائے۔

ہملٹن میں جنوبی افریقہ نے زمبابوے کیخلاف4 وکٹوں کے نقصان پر 339اور ایڈیلیڈاوول میں بھارت نے روایتی پاکستان کیخلاف 300رنز بنائے۔ نیلسن میں پیر کو ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کیخلاف 304رنز بنائے جو میگاایونٹ کے مسلسل پانچویں میچ کے دوران پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کی جانب سے 300رنز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔