تیسرے انٹر بورڈ سپورٹس گالا، بوائز بیڈمنٹن کا فائنل کل کھیلا جا ئے گا

پیر 16 فروری 2015 14:51

تیسرے انٹر بورڈ سپورٹس گالا، بوائز بیڈمنٹن کا فائنل کل کھیلا جا ئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) تیسرے انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں بوائز بیڈمنٹن کا فائنل کل منگل کو روڈھم ہال پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

بوائز بیڈمنٹن کے مقابلوں میں25 بورڈز کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جن میں اسلام آباد، بنوں، میرپور آزادجموں و کشمیر، کراچی بی ایس ای، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد، میرپور خان، کراچی (ایس بی ٹی ای)، لاڑکانہ، سکھر، سرگودھا، حیدرآباد، پشاور، ڈی آئی خان، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، کوہاٹ، سوات، لاہور، ڈی جی خان، بہاولپور، پشاور(بی ٹی ای)، مردان اور ساہی وال شامل ہیں۔