عمران خان حکومت کو گرانے پر اپنی تو انیا ں صر ف کر نے کی بجا ئے قومی کرکٹ ٹیم کی بہتری کے لیے کا م کر یں،سینیٹر پرویز رشید
پیر 16 فروری 2015 17:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان جتنا زور حکومت کو گرانے کے لئے لگارہے ہیں اتنا اگر قومی کرکٹ ٹیم کی بہتری کے لیے لگائیں تو اچھا ہو ۔ عمران خان کو دو سال پہلے درخواست کرنی چاہیے تھی ۔ بلدیہ ٹاؤن کے 250شہداء سے انصاف ہونا چاہیے بلدیہ ٹاؤن واقع میں جو بھی ملوث یا مجرم ہوگا اس کیخلاف بلاتفریق کارروائی ہوگی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن میں دو سو پچاس افراد کی ہلاکت کے معاملے کو وزیراعظم نے بہت سنجیدگی سے لیا آج بھی کراچی میں وزیراعظم کو سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر مکمل بریفنگ دی جائے گی ۔(جاری ہے)
جے آئی ٹی کی رپورٹ وزیراعظم کے ایجنڈے میں شامل ہے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کا کہنا ہے کہ دہشتگردی صرف ایک صوبے کا مسئلہ نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مل کر مقابلہ کرنا ہوگا ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
دہشتگردی کے خاتمے کے مسلح افواج سے ملکر بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن بلوچستان مکمل ڈسپلن میں ہے اور سیاسی جماعتوں میں اختلافات کی خبریں نئی بات نہیں مسلم لیگ ن منظم جماعت ہے۔ اس کا مظاہرہ سینٹ انتخابات میں بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات کے ٹکٹ ارکان اسمبلی کی تعداد کے مطابق جاری کئے گئے ہیں۔ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے تمام جماعتیں متحد ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے کھلاڑیوں کو ملک میں عالمی معیار کے کھلاڑیوں سے کھیلنے کا موقع نہیں ملتا قومی ٹیم کو ایسے مواقع ملنے چاہئیں۔ پاکستان کو پر امن ملک بنائیں گے تاکہ بین القوامی کرکٹ ٹیم پاکستان میں آ کر میچ کھیلیں۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.