اسلام آباد پولیس کاڈرون حملوں میں ہلاکتوں کا کیس درج کرنے کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ،

سی آئی اے اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے حکم پر پولیس شدید دباؤ میں ہے،ذرائع

پیر 16 فروری 2015 19:42

اسلام آباد پولیس کاڈرون حملوں میں ہلاکتوں کا کیس درج کرنے کا حکم چیلنج ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء ) وفاقی پولیس نے ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کی ایف آئی آر درج کرنے کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ایک رکنی بینچ کے فیصلے کو دو رکنی بینچ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کیے جانے کا امکان ہے ۔

آن لائن ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے اسلام آباد پولیس اوربالخصوص آئی جی اسلام آباد پولیس کو متعدد بار طلب کرکے ڈرون حملوں کے حوالے سے ایف آئی آر درج کرنے پر شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق جسٹس شوکت عزیز کی جانب سے امریکی ایجنسی (سی آئی اے ) اور دیگر حکام کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر پولیس شدید دباؤ میں ہے تاحال اس حوالے سے متعدد درخواستیں عدالت میں زیر سماعت ہیں تاہم اسلام آباد پولیس کی جانب سے مسلسل دباؤ کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈرون حملوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے حوالے سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ایک رکنی بینچ کے فیصلے کو دو رکنی بینچ میں چیلنج کیا جائے ۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن جلد دائر کیے جانے کا امکان ہے ۔جس کی تمام تیاری مکمل کرلی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :