پیپلز پارٹی کے خلاف بیانات پر بلاول بھٹو کا مایوس کن ٹوئٹر پیغام

پیر 16 فروری 2015 20:48

پیپلز پارٹی کے خلاف بیانات پر بلاول بھٹو کا مایوس کن ٹوئٹر پیغام

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16فروری۔2015ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر ‘ پر جاری اپنے پیغام میں پارٹی پر تنقید کرنے والے پارٹی رہنماﺅں کو کہا ہے کہ ” تم سے یہ امید تو نہ تھی “۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو نے میں کہا کہ قیادت کے خلاف باتیں کرنے والے پارٹی کے مخلص اور دوست نہیں ہیں جبکہ پیپلز پارٹی پوری طرح متحد ہے۔انہوں نے اپنی جماعت کے رہنماﺅں کے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ انہیں ان سب سے یہ امید نہیں تھی کہ وہ رہنماءہی اپنی جماعت سے متعلق ایسے بیانات دیں گے جس سے پارٹی کمزور ہو ۔