بھارت کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست پر دلی دکھ ہوا ، اداکارہ ماہ نور

پیر 16 فروری 2015 20:58

بھارت کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست پر دلی دکھ ہوا ، اداکارہ ماہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) بھارت کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست پر دلی دکھ ہوا ہے۔ پورا ملک غم کی تصویر بنا ہوا ہے لیکن اس شکست کو بھول کر ورلڈ کپ میں پاکستان کے آنے والے میچوں کے لئے دعا کرنی چاہیے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی کوتاہیوں کو دور کرکے اس بڑے کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں اپنی جگہ بنائے یہ باتیں فلم اور اسٹیج کی اداکارہ ماہ نور نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتائیں انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز پیر اسی غم میں گزرا کہ پاکستان بھارت سے میچ ہار چکا ہے۔

(جاری ہے)

تمام طبقہ فکر کے افراد کی طرح شوبز سے وابستہ لوگ بھی اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ گزشتہ 2 دن سے میں اسٹیج ڈرامہ میں ٹھیک طور پر ادکاری بھی نہیں کر پا رہی ہوں لیکن اب ہمیں اس شکست کو بھول کر اگلے میچوں کیلئے دعا کرنی چاہیے لیکن پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھی چاہیے کہ اپنی کوتاہیوں پر قابو پائے صرف دعاؤں سے کام نہیں چلتا کچھ کارکردگی بھی دکھانی پڑتی ہے۔

متعلقہ عنوان :