گورنر ہاؤس کا پروٹوکول آفیسر موبائل فون اور شراب کی اسمگلنگ پر گرفتار

پیر 16 فروری 2015 22:32

گورنر ہاؤس کا پروٹوکول آفیسر موبائل فون اور شراب کی اسمگلنگ پر گرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16فروری۔2015ء) گورنر ہاؤس کا پروٹو کول آفیسر رانا اختر لاہور ائیرپورٹ پر موبائل فون اور شراب کی اسمگلنگ پر گرفتار کر لیا ۔ تیس لاکھ روپے کے ایک سو تین موبائل فون اور آٹھ بوتلیں شراب برآمد۔گورنر ہاؤس کا پروٹوکول آفیسر رانا اختر دوبئی سے آنے والے مسافر نعیم صدیقی کو لینے جہاز پر پہنچا تھا۔

(جاری ہے)

رانا اختر مسافر کے دو بیگ لیکر گرین چینل سے نکل رہا تھا کہ کسٹمز نے روک لیا۔

بیگوں سے 8 بوتلیں شراب اور 30لاکھ روپے مالیت کے ایک سو سے زائد موبائل فون برآمد ہوئے۔ کسٹمز نے گورنر ہاؤس کے پروٹوکول آفیسر رانا اختر اور مسافر نعیم صدیقی کو حراست میں لے لیا۔ کسٹمز حکام کے مطابق پروٹوکول آفیسر رانا اختر خود بھی شراب کے نشے میں دھت تھا۔ رانا اختر کی نشے کی حالت کے بارے اے ایس ایف اور مقامی پولیس کو اطلاع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :