میچ میں بدکلامی پر سیمی اور مورے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا،

دونوں کھلاڑیوں نے آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ کی جانب سے دی گئی سزا قبول کر لی

پیر 16 فروری 2015 22:35

میچ میں بدکلامی پر سیمی اور مورے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا،

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) ویسٹ انڈین آل راوٴنڈر ڈیرن سیمی اور آئرلینڈ کے باوٴلر جان مونی کو نیلسن میں ہونے والے میچ میں آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔آئی سی سی کے قواعد کے تحت انٹرنیشنل میچ کے دوران زبان یا چہرے کے تاثرات کے ساتھ ساتھ کسی سے بدکلامی یا بدتمیزی کرنا جرم ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کو الگ الگ واقعات پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈیرن سیمی کو پہلی اننگ کے 34ویں اوور میں شاٹ کھیلنے کے بعد ٹیلی ویژن اسکرین پر غلط الفاظ استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا  اسی اننگ کے 45ویں اوور میں جب مورے کی گیند پر کیچ ڈراپ ہوا تو انہوں نے متعدد مرتبہ غلط الفاظ دہرائے۔دونوں کھلاڑیوں نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ کی جانب سے دی گئی سزا قبول کر لی ہے، اس لیے کسی باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔دونوں کھلاڑی لیول اے توڑنے کے مرتکب قرار پائے جس کے تحت کسی بھی کھلاڑی کو کم از کم تنبیہ کی جاتی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ میچ فیس کا 50 فیصد بطور جرمانہ ادا کرنا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :