میچ سے ایک روز قبل ہی پاکستانی پلیئنگ الیون افشا کرنے پرکرکٹ حلقے حیران

منگل 17 فروری 2015 10:37

میچ سے ایک روز قبل ہی پاکستانی پلیئنگ الیون افشا کرنے پرکرکٹ حلقے حیران

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17۔فروری 2015ء )بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے ایک روز قبل ہی پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون افشا کر نے پر کرکٹ کے حلقوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے ۔ ماضی میں چھوٹی سے چھوٹی سیریز میں بھی پاکستانی ٹیم مینجمنٹ پلیئنگ الیون کو قومی راز کی طرح سینے سے لگائی رہتی تھی، کئی بار اعتراض بھی ہوا مگر اس نے اپنی روش نہیں بدلی۔

(جاری ہے)

اب اچانک اتنے اہم میچ سے قبل ہی یہ بات میڈیا میں افشا کردی گئی کہ یونس خان اوپننگ کریں گے جبکہ اسپیشلسٹ وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ڈراپ کرکے ان کی جگہ گلوز عمر اکمل کو تھمائے جارہے ہیں۔ مختلف حلقوں کی جانب سے ٹیم مینجمنٹ کے اس اقدام پر کافی حیرانی ظاہر کی جارہی ہے جس سے بھارت کو ایک روز پہلے ہی پورے سکون سے پاکستان کے خلاف گیم پلان بنانے کا موقع میسر آیا۔