ورلڈ کپ 2015 کی میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی
منگل 17 فروری 2015 11:55
ڈونیڈن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) ورلڈ کپ 2015 کی میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ‘ نیوزی لینڈ کے میٹ میچن اور رچی بیرنگٹن کے سواکوئی بھی بلے باز کیوی بولز کے سامنے مزاحمت نہ دکھا سکا ‘ پوری ٹیم 37 ویں اوور میں 142 رنز پر ڈھیر ہو گئی ‘نیوزی لینڈ نے ہدف 25ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ‘ نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن اور ڈینئیل ویٹوری نے 3 ‘3 ‘ ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساوٴتھی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ‘ نیوزی لینڈ کے ٹی اے باؤلٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ‘نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرا میچ 20فروری کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔
منگل کو نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن کے یونیورسٹی اوول گراوٴنڈ پر کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا گیا 143 رنز کا ہدف 25ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیاسکاٹ لینڈ کی طرح نیوزی لینڈ کے اوپنر بھی اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا تاہم آسان ہدف ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز سے بیٹنگ جاری رکھی اور مقررہ ہدف 25 ویں اوور میں پورا کر لیا نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے 38 جب کہ گرانٹ ایلیٹ نے 29 رنز کی اننگ کھیلی نیوزی لینڈ کے آوٴٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں مارٹن گپٹل نے 17، کپتان برینڈن میکلم نے 15، کین ولیمسن نے سب سے زیادہ 38، گرانٹ ایلیٹ نے 29 ، راس ٹیلر نے 9، اینڈریسن نے 11اوررانچی نے 12 رنز بنائے ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.