تیسرے انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں بوائزکھیلوں کے مقابلے کل اختتام پذیر ہونگے،

منگل 17 فروری 2015 11:55

تیسرے انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں بوائزکھیلوں کے مقابلے کل اختتام پذیر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء)پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے زیر اہتمام تیسرے انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں بوائز کھیلوں کے مقابلے کل بدھ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہونگے ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور ایونٹ کے فوکل پرسن شاہد سلام نے بتایا کہ سپورٹس گالا میں گرلز کے مقابلے 20 سے 22 فروری تک کھیلے جائیں گے،بوائزایتھلیٹکس ، بیڈمنٹن ، ہاکی، والی بال اور تائیکوانڈو کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ گرلزایتھلیٹکس، بیڈمنٹن ، ہاکی، والی بال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں شرکت کریں، ایونٹ میں ملک بھر سے 30 میں سے 27 بورڈز کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں ایبٹ آباد، اے جے کی میرپور، بہاولپور، بنوں، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی(بی آئی ای)، کراچی (ایس بی ٹی ای)، کوہاٹ، لاڑکانہ، لاہور، لاہور(پی بی ٹی ای)، میرپور خاص، ملتان، مردان، مالاکنڈ، پشاور، پشاور(بی ٹی ای)، راولپنڈی، سکھر، سرگودھا، ساہی وال اور سوات شامل ہیں-