عامر، سلمان اور آصف کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

منگل 17 فروری 2015 11:55

عامر، سلمان اور آصف کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17۔فروری 2015ء ) ہائی کورٹ نے کرکٹر محمد عامر ،سلمان بٹ اور محمد آصف کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں کرکٹر محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف کے اثاثے ضبط کرنے کے حوالے سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تینوں کرکٹرز نے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے جرم کا اعتراف کرلیا لہٰذا ان کے اثاثے ضبط کئے جائیں تاہم عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ تینوں ابھی بچے ہیں اور انہیں پہلے ہی ان کے کئے کی سزا مل چکی ہے اس لئے انہیں معاف کردیا جائے کیونکہ اگر انہیں بار بار سزا دی گئی تو قومی ٹیم پر برا اثر پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :