تھرڈ امپائر نے پاکستان کو نشانہ بنایا ‘ سعید اجمل

منگل 17 فروری 2015 11:59

تھرڈ امپائر نے پاکستان کو نشانہ بنایا ‘ سعید اجمل

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) جادوگر آف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ روایتی حریف بھارت کیخلاف ورلڈکپ کے پہلے میچ میں عمر اکمل کو آؤٹ دے کر تھرڈ امپائر اسٹیو ڈیوس نے پاکستان کو ہدف بنایا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سعید اجمل نے کہا کہ اسٹیو ڈیوس نے کبھی میری باؤلنگ کے دوران کوئی اپیل قبول نہیں کی اور وہ جب بھی امپائر ہوتے تھے تو مجھے وکٹ لینے کیلئے ریفرل لینا پڑتا تھا۔

سعید اجمل نے کہاکہ امپائر اسٹیو ڈیوس کو ہمیشہ ہی ہم سے مسئلہ درپیش رہا ہے اور ہم کبھی بھی انہیں اپنے میچ میں نہیں چاہتے مگر کسی نے ہماری بات ہی نہیں سنی۔انہوں نے کہا کہ جب سنکو میٹر میں کچھ بھی نظر آیا اور نہ ہی کوئی آواز سنائی دی تو ریفرل پر عمر اکمل کو آؤٹ کیوں دیا گیا آخر فیلڈ امپائر کے اوریجنل فیصلے کو برقرار کیوں نہیں رکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :