الحمراہال میں تزئین و آرائش کا کام مکمل ، تین روز بعد دوبارہ کھول دیا جائیگا

منگل 17 فروری 2015 12:24

الحمراہال میں تزئین و آرائش کا کام مکمل ، تین روز بعد دوبارہ کھول دیا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء )الحمرا ہال کو دو ماہ تک تزئین و آرائش کے بعد تین روز بعد دوبارہ کھول دیا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق الحمرا ہال lاور llکو تزئین و آرائش کے کام کے باعث 2ماہ قبل بند کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

اب الحمرا ہالوں میں تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد ہالوں میں چین سے منگوائی گئی کرسیاں ، کارپٹ ، جدید لائٹ اور ساؤنڈ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے اور آئندہ 3روز میں ہالوں کو دوبارہ کھول دیا جائیگا جبکہ مارچ میں دوبارہ اسٹیج ڈراموں کا سلسلہ شروع ہو جائیگا ۔