شاہ لطیف یونیورسٹی کی پوائنٹ بس نے نوجوان اسکول ٹیچر کو کچل دیا

منگل 17 فروری 2015 13:30

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) شاہ لطیف یونیورسٹی کی پوائنٹ بس نے نوجوان اسکول ٹیچر کو کچل دیا، موقع پر جاں بحق، سائیکل سوار زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بی سیکشن تھانے کی حدود سول اسپتال روڈ چانڈیو موڑ پر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی پوائنٹ بس نے موٹر سائیکل اور سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار نوجوان اسکول ٹیچر مشتاق احمد سومرو موقع پر جاں بحق اور سائیکل سوار مولا بخش مری زخمی ہوگیا۔ متوفی اور زخمی کو سول اسپتال خیرپور پہنچایا گیا جبکہ بس ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔