اندھے اعتماد کی انتہا

منگل 17 فروری 2015 14:45

اندھے اعتماد کی انتہا

بھارت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری 2015ء)بالا شنکر اور اس کی بیوی بھرامہرامبا کا تعلق بھارت کے گاؤں چیرالہ منڈل سے ہے۔بالاشنکر کی بیوی کو اس پر کتنا اعتماد ہے اس کا اظہار انٹرنیٹ پر موجود ایک ویڈیو سے ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے بالا شنکر کی بیوی زمین پر لیٹ کے اپنی گردن اور سینے کے درمیان ناریل رکھ لیتی ہے اور بالا شنکر تلوار کی مدد سے ناریل کے دوٹکڑے کر دیتا ہے مگر اس کی بیوی کو خراش تک نہیں آتی۔

بالا شنکر نے یہ تماشہ سڑک پر عام مجمعے میں کیا۔ناریل پر وار کرنے سے پہلے بالاشنکر تلوار کو چار پانچ دفعہ اپنے گرد گھمایا۔بالا شنکر کی تلوار اور اس کی بیوی کی موت کے درمیان ایک انچ سے بھی کم فاصلہ تھا مگر بالاشنکر کی مہارت کی وجہ سے اس کی بیوی صحیح سلامت زمین سے اٹھ کھڑی ہوئی۔