کسی گور نر کو ہٹائے بغیر عہدے پر نئی تقرری غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے ‘اپنا مقدمہ عدالت میں لیکر جاؤنگا ‘ پیر کرم علی شاہ

وفاقی حکومت نے مجھے عہدے سے ہٹانے سے متعلق آگاہ کیا ہے ‘ انٹرویو

منگل 17 فروری 2015 14:46

گلگت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) سابق گور نر گلگت بلتستان پیر کرم علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی گور نر کو ہٹائے بغیر عہدے پر نئی تقرری غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے ‘اپنا مقدمہ عدالت میں لیکر جاؤنگا ۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں کرم علی شاہ نے کہاکہ وہ اب بھی آئینی ' طور پر گور نر کے عہدے پر پر فائز ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں اب تک مستعفی نہیں ہوا اور نہ ہی وفاقی حکومت نے مجھے عہدے سے ہٹانے سے متعلق آگاہ کیا ہے، کسی گورنر کو ہٹائے بغیر اس عہدے پر نئی تقرری غیر آئینی اور غیراخلاقی ہے۔

پیر کرم علی شاہ نے اسلام آباد پر گلگت بلتستان حکومت کو جی بی امپاورمنٹ اینڈ سیلف گورننس آرڈر 2009 کے تحت اختیار کو چھینے کی سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنا مقدمہ عوامی عدالت میں لے جاؤں گا کیونکہ وفاقی حکومت پاکستان میں شامل ہونے کیلئے گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیوں کو فراموش کرنے کی کوشش کررہی ہے پیر کرم علی شاہ نے کہاکہ ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کا ساتھ صرف اسلامی اقدار کی وجہ سے دیا مگر اب کسی غلطی کے بغیر ہی ہماری تذلیل کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :