سینما گھر میں حملے کے الزام میں تین خواتین گرفتار

منگل 17 فروری 2015 15:19

سینما گھر میں حملے کے الزام میں تین خواتین گرفتار

گلاسگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء)سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو کے ایک سینما میں فلم ففٹی شیڈز آف گرے کے شو کے دوران ایک شخص پر مبینہ حملے کے الزام میں تین خواتین کو گرفتارکرلیا گیا ایک روز قبل ایشٹن لین میں واقع گراوینر سنیما نے پولیس کو اس واقعے کے بارے میں اطلاع دی۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ پولیس کی ایک ترجمان نے کہا کہ تینوں خواتین کو مبینہ طور پر ہنگامہ کرنے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ شہر کے مغربی علاقے میں ایک مبینہ حملہ ہونے کی وجہ سے تحقیقات جاری ہے۔پولیس کی ترجمان کے مطابق شہر کے مغربی علاقے میں واقع سینما گھر میں حملے کے الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔