پیپلز پارٹی نے زوالفقار مرزا کے بارے میں اعلان کر دیا

منگل 17 فروری 2015 15:49

پیپلز پارٹی نے زوالفقار مرزا کے بارے میں اعلان کر دیا

سندھ:(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 فروری 2015 ء) پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے ذوالفقار مرزا کے بارے میں اہم اعلان کر دیا ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا نے انور مجید پر من گھڑت الزامات لگائے ہیں انور مجید کا اپنا کاروبار ہے اور کاروبار ہونا کوئی بری بات نہیں ہے.

(جاری ہے)

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کسی پارٹی کارکن کو رگڑنا انتہائی زیادتی ہے. انہوں نے کہا کہ سیاست میں تنقید کی جاتی ہے لیکن خاتون کا نام لینا ہماری روایات میں سے نہیں ہے. شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا مخالفین کی زبان بول رہے ہیں جس کے باعث پارٹی نے ان سے لا تعلقی کا فیصلہ کیا ہے.

متعلقہ عنوان :