پاکستانی ٹیم اب تک عالمی کپ مقابلوں میں شرکت کرنے والے پاکستان کی کمزور ترین ٹیم ہے، سنیل گواسکر

منگل 17 فروری 2015 16:02

پاکستانی ٹیم اب تک عالمی کپ مقابلوں میں شرکت کرنے والے پاکستان کی کمزور ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) سابق ہندوستانی بلے باز سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ رواں ورلڈ کپ میں شریک پاکستانی ٹیم اب تک عالمی کپ مقابلوں میں شرکت کرنے والے پاکستان کی کمزور ترین ٹیم ہے۔ بھارتی ویب سائیٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سابق عظیم بلے باز نے کہا کہ پاکستان کی ہندوستان کے خلاف میچ میں سب سے بڑی غلطی ریگولر کیپر کو نہیں کھلانا تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے انڈیا کے خلاف میچ میں ریگولر کیپر(سرفراز احمد)کی جگہ عمر اکمل کو کیپر بنایا تھا اور انہوں نے ویرات کوہلی کا کیچ ڈراپ کیا تھا جو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا اور کوہلی نے میچ میں سنچری اسکور کر کے اپنی ٹیم کو 300 رنز تک رسائی میں اہم کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈراپ کیچ سے یہ سبق ملتا ہے کہ یہ ہمیں ہمیشہ اپنے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔

(جاری ہے)

گواسکر نے مزید کہا کہ پاکستان کی ہندوستان کے خلاف ورلڈکپ میں میچ نہ جیتنے کی وجہ عدم اعتماد اور بھروسے کی کمی تھی اور یہی وجہ ہے کہ وہ اب تک ورلڈ کپ میں انڈیا کو شکست نہیں دے سکے۔انہوں نے اس میچ کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اب تک ورلڈ کپ میں ہونے والا سب سے یکطرفہ مقابلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ 1992 میں ہونے والا ورلڈ کپ مقابلہ اب تک عالمی ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا سب سے یکطرفہ میچ تھا۔سابق ہندوستانی بلے باز نے پاکستان کے خلاف ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی کو شاندار قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :