ذوالفقار مرز انے پارٹی پر جھوٹے الزامات لگائے ،شرجیل میمن

منگل 17 فروری 2015 20:36

ذوالفقار مرز انے پارٹی پر جھوٹے الزامات لگائے ،شرجیل میمن

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17فروری۔2015ء) صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کہتے ہیں کہ ذوالفقار مرزا نے پارٹی قیادت پرجھوٹے اورمن گھڑت الزامات عائد کئے،، صرف پارٹی ڈسپلن ہی نہیں توڑا اخلاقیات کو بھی پامال کیا،کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ ذوالفقار مرزا نے پارٹی قیادت پرجھوٹے اورمن گھڑت الزامات عائد کئے،،اور ساری حدیں پارکرلیں،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا بیان ذوالفقارمرزا کیلئے واضح پیغام ہے،وہ پارٹی اورقیادت کو نہیں مانتے تو ہم بھی انہیں نہیں مانتے،ذوالفقارمرزا نے پارٹی ڈسپلن ہی نہیں توڑا اخلاقیات کو بھی پامال کیاہے ،صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سندھ پولیس کی کارکردگی پر بات ہوئی،سابق صدرآصف علی زرداری نے واضح کیا ہے آئندہ پولیس میں بھرتی کے وقت رینجرزاور آرمی افسران موجود ہوں گے،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان ہر عمل درآمد کرے گیدہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی قیادت کے فیصلوں کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :