بدین‘سندھ حکومت نے ڈاکٹر ذوالفقارمرزا کی سیکیورٹی واپس لے لی

منگل 17 فروری 2015 23:29

بدین‘سندھ حکومت نے ڈاکٹر ذوالفقارمرزا کی سیکیورٹی واپس لے لی

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) سندھ حکومت کے احکامات سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بنگلے پر لگا وائرلیس سسٹم بھی واپس لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق بدین میں سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بنگلے سے پولیس سیکیورٹی واپس لے لی گئی بنگلے پر لگا وائرلیس سسٹم بھی واپس لے لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی سیکیورٹی سندھ حکومت کے احکامات کے بعد واپس لی گئی۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بنگلے پر دو پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور تھے۔

متعلقہ عنوان :