امر یکہ میں پاکستانی شہری پر القاعدہ کی معاونت کا الزام عائد

بدھ 18 فروری 2015 12:31

امر یکہ میں پاکستانی شہری پر القاعدہ کی معاونت کا الزام عائد

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء ) امریکہ میں پاکستانی شہری پر مانچسٹر اور نیویارک میں حملے کرنے کے لئے القاعدہ کی مدد کا الزام عائد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نیو یارک کی عدالت میں برطانیہ سے جلا وطن کئے گئے عابد نصیر نامی پاکستانی شہری پر الزام لگایا گیا ہے کہ القاعدہ کی جانب سے مانچسٹر اور نیویارک کے زیر زمین ریلوے سمیت کئی جگہوں پر بم دھماکوں کا منصوبہ بنایا گیا تھا اور وہ اس منصوبے میں القاعدہ کی عملی طور پر مدد اور تباہ کن مواد استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

اس سلسلے میں عابدد نصیر نے خفیہ ای میلز کے ذریعے مانچسٹر میں ایک شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنانے کی بات کی تھی۔امریکی حکام مقدمے میں جیوری کے سامنے برطانوی انٹیلی جنس کے 6 افسران کے علاوہ نجیب اللہ اور زریں احمد زئی نامی 2 ملزمان کو بھی بطور گواہ پیش کریں گے جنہوں نے اس سازش میں اپنا جرم قبول کرلیا ۔ دوسری جانب عابد نصیر نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمے میں پیش کیے جانے والے شواہد سے کہیں بھی یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ وہ القاعدہ کا رکن ہے۔

متعلقہ عنوان :