لاہور پولیس لائنز دھماکہ کیس میں اہم پیش رفت

بدھ 18 فروری 2015 13:20

لاہور پولیس لائنز دھماکہ کیس میں اہم پیش رفت

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 فروری 2015ء) : لاہور پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے کے ملزم کے بارے میں پولیس نے دوران تحقیقات اہم انکشاف کیا ہے . پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور چند روز قبل اپنے 4 ساتھیوں کے ہمراہ وزیرستان سے لاہور پہنچا تھا. اور اس سمیت تمام افراد کو الگ الگ ڈیوٹیاں دی گئی تھیں.

(جاری ہے)

پانچوں افراد جگہ اورسمز تبدیل کر کر کے آپس میں رابطے کرتے رہے.

پانچوں افراد میں سے ایک نے لاہور پولیس لائنز کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا.پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور پہنچنے والے تمام افراد ممکنہ طور پر دہشت گرد ہیں اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم کے مہمند گروپ سے تھا. باقی چار افراد ابھی بھی انتہائی مطلوب ہیں.تاہم پولیس اور حساس اداروں نے شہر بھر کی سکیورٹی کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دئے ہیں.

متعلقہ عنوان :