امریکی خاتون اول مشعل اوباما شو میں شرکت کے دوران بچی بن گئیں

بدھ 18 فروری 2015 13:21

امریکی خاتون اول مشعل اوباما شو میں شرکت کے دوران بچی بن گئیں

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء ) امریکی خاتون اول مشعل اوباما شو میں شرکت کے دوران بچی بن گئیں ، بگ برڈ کے ساتھ ڈانس،،کچھ سوالوں کے جواب،،اورپھر،،میزبان کو،،اسٹور میں خوب گھمایا۔ کبھی رسی پھلانگتی اور کبھی پش اپس کرتی۔

(جاری ہے)

امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ ہمیشہ کچھ نیا کرنے کے موڈ میں رہتی ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی کے ایک سٹور میں اب مشعل اوباما نے بگ برڈ کے ساتھ رقص کیا۔ کچھ سوالوں کے جواب دے کر انعام جیتا اور شو کے میزبان کو شاپنگ کارٹ میں بٹھا کر سٹور میں گھمایا۔ شو کا مقصد لوگوں میں صحت افزا خوراک کے استعمال کو فروغ دینا تھا۔