پاکستانی رکن اسمبلی کا چارلی ایبدو کے مالک کو قتل کرنے پر2 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

فرانسیسی دفتر استغاثہ نے تفتیشی عمل شرو ع کردیا

بدھ 18 فروری 2015 13:48

پاکستانی رکن اسمبلی کا چارلی ایبدو کے مالک کو قتل کرنے پر2 لاکھ ڈالر ..

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء ) فرانس میں استغاثہ نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین چارلی ایبدو کے مالک کو قتل کرنے والے کو2 لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کرنے پرعوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور کے خلاف اپنی تفتیش کا آغاز کردیا ۔جرمن میڈیا کے مطابق فرانسیسی دفتر استغاثہ نے پاکستانی رکن قومی اسمبلی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور کے خلاف چارلی ایبدو کے مالک کو قتل کرنے والے کو2 لاکھ ڈالر انعام دینے کے اعلان پر تفتیشی عمل کا آغاز کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

غلام احمد بلور نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے فرانسیسی میگزین چارلی ایبدو پر حملے کے بعد کے بعد کہا تھا کہ وہ اِس طنز نگار جریدے کے مالک کو ہلاک کرنے والے کو وہ دو لاکھ ڈالر کے مساوی رقم بطور انعام دیں گے۔پیرس کے دفتر استغاثہ نے اِس مناسبت سے اپنی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ غلام احمد بلور نے حملہ آوروں کے خاندانوں کی امداد کے لیے ایک لاکھ ڈالر دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔ پیرس کا دفتر استغاثہ پاکستانی رکنِ پارلیمان کے اعلان کو براہ راست قتل کی دھمکی اور کسی دہشت گردانہ کارروائی کی ترغیب کے تناظر میں دیکھ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :