کراچی،پاپوش نگر میں خاتون ڈکیت کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا

بدھ 18 فروری 2015 17:31

کراچی،پاپوش نگر میں خاتون ڈکیت کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء) کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں خاتون ڈکیت کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خاتون ڈکیت شمائلہ اپنے ساتھی یاسر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر راہ گیروں کے ساتھ لوٹ مار کرنے میں مصروف تھی کہ پولیس پارٹی نے رنگے ہاتھوں دھرلیا ۔پولیس کو آتا دیکھ کر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :